تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایوان صدر:ذوالفقارمرزاکےالزامات سے لاتعلقی کااعلان

اے آر وائی - اسلام آباد : صدرآصف علی زرداری کی سربراہی میں ایوان صدرمیں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں ذوالفقارمرزاکی جانب سے پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات سے لاتعلقی کا اعلان کیاگیا ہےا وران کے اس اقدام کوپارٹی ضابطے اوربے نظیربھٹو کے ویژن کی خلاف ورزی قراردیدیا ہے۔



ایوان صدرمیں ہونیوالے اجلاس میں سندھ کے وزیراعلی سمیت صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پرڈاکٹرذوالفقارمرزا کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ان کااستعفی منظور کرلیاگیا ہے۔ اجلاس نے ملک کودرپیش چیلنجزکاسامنا کرنے کیلئے مفاہمتی پالیسی پرعمل درآمدجاری رکھنے کاعزم دھرایا ہے۔



صدرزرداری کااجلاس سے خطاب میں کہناتھا کہ مفاہمت کے عمل میں وقفہ تو آسکتاہے لیکن مقصد کی تکمیل کوہرگز ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کوبلاامتیاز اورمنطقی انجام تک پہنچانے کاعزم ظاہرکیاگیا۔ اجلاس میں اس بات کاعزم ظاہر کیاگیا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی جاری رہے گی ۔



وزیراعلی سندھ نے اجلاس کواب تک صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی میں جرائم پیشہ کیخلاف کی جانیوالی کارروائی اور کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اوراس کارروائی کے نتیجے میں اب تک برآمد ہونیوالے نتائج سے اجلاس کوآگاہ کیا۔



صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس نے اس موقع پرصوبائی حکومت کی جانب سے کراچی کے امن وامان کیلئے کئے گئے اقدامات کی توثیق کی ۔سیاسی قیادت اورعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے حکومت سے بھرپورتعاون کریں۔ اجلاس نے پختہ عزم ظاہر کیا کہ کراچی کودہشتگردوں،انتہاپسندوں اور غیرقانونی طورپرقابض عناصر سے نجات دلائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.