29 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:42
ذوالفقار مرزا کے بیان پرکارکن اشتعال میں نہ آئیں، الطاف حسین
اے آر وائی - لندن : ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذوالفقا مرزا کے بیان کے بارے میں الطاف حسین کو آگاہ کردیا گیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کےجاری بیان کے مطابق ذوالفقار مرزا کے تمام بیانات الطاف حسین کے علم میں لائے گئے ہیں۔ بیانات سننے کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذوالفقار مرزا کے بیان پر اشتعال میں نہ آئیں۔