29 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:33
عید کا چاند: مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اے آر وائی - کراچی : شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج نماز عصر کے بعد کراچی میں ہوگا۔ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق اجلاس میٹ کمپلیکس میں ہوگا۔
اجلاس میں مرکزی روئت ہلال کمیٹی، علاقائی روئت ہلال کمیٹی کراچی اور محکمہ موسمیات اور سپارکو کے افسران شرکت کریں گے۔ تمام زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔