30 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:42
کراچی بدامنی کیس، سپریم کورٹ میں سماعت جاری
اے آر وائی - کراچی میں ہونے والی بدامنی پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔ سماعت کے دوران حکومت سندھ کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کے پاس بھاری اسلحہ بھی موجود ہے جبکہ کراچی میں بدامنی کی اصل وجہ ڈرگ مافیا، بھتہ خوری اور دیگر جرائم ہیں۔
آج سماعت میں کراچی بار ایسوسی ایشن بھی فریق بننے کی استدعا کریگی ۔ کراچی بار کے صدر محمد عاقل درخواست دائرکریں گے۔