تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:59

شہباز تاثیر کےاغوا پربحث کےلیےپنجاب اسمبلی کااجلاس طلب

اے آر وائی - اپوزیشن نے شہباز تاثیر کے اغوا پر بحث کے لئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کروادی ہے ریکوزیشن پیپلز پارٹی کے 103ارکان کے دستخطوں سے شوکت بسرا نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔



ریکوزیشن میںصوبے میں امن و امان کی ابترکی صورت حا ل، سابق گور نر پنجاب سلمان تاثیر کےصاحبزادے کےاغوا اورجنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے پر بحث کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔



ریکوزیشن جمع کروانے کے چودہ دنوں کے اندر سپیکر اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں ذرائع کےمطابق حکومت بھی 12ستمبر کو اجلاس طلب کرنا چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.