تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:56

ملک میں عید مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جا رہی ہے

اے آر وائی - ملک بھر میں عید روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، باران رحمت برسنے سے کراچی کے شہریوں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔لوگوں کی بڑی تعداد نے تفریح گاہوں کا رخ کیا جبکہ گھر آنے والے مہمانوں کی سویوں اور شیر خورمہ سے تواضع کی گئی۔



وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے سپریم کورٹ بار کی عمارت کی افتتاحی تقریب کےلئے آڈیٹوریم کی فراہمی پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔



وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کی نماز رائیونڈ میں ادا کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور استحکام کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وزیراعلیٰ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد وہاں موجود نمازیوں میں گھل مل گئے اور فرداً فرداً لوگوں سے عید ملے۔



رمضان المبارک کے بعد عید الفطر بندگان خدا کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے خاص تحفہ ہے ، جو ہر عمر اور نسل کے لیئے خوشیوں کا دن ہے اور بچوں کے لئے تو عید کے موقع پر خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا اور اگر ساتھ ساتھ باران رحمت ہو تو بچوں کی عید کی خوشیاں میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔



حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے ملک بھر میں سیکورٹی کے نہایت سخت انتظامات کئے ہیں ۔ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سڑکوں اور چوراہوں پر موجود رہی جبکہ شہر کے قبرستانوں میں صبح کے وقت شدید ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہریوں کو کئی گھنٹے انتظار کو کوفت اٹھانا پڑی رینجرز اور پولیس کی مدد کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.