3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:29
کراچی میں سرجیکل ٹار گٹڈ آپریشن ہو رہا ہے ،رحمن ملک
اے آر وائی - وزیر دا خلہ رحمن ملک نے کہا کہ کراچی میں صرف سر جیکل ٹار گٹڈ آپریشن ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہرشہرمیں نشانہ وار قتل ہوتے ہیں،عید کے بعد ٹارگٹ کلرز کی ویڈیوز منظر عام پر لے آئینگے۔
وہ کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں وکیل کا قتل ابتدائی تفتیش کے مطابق ذاتی دشمنی پر ہوا اور اسی دوران لفٹینٹ کمانڈر وسیم کا قتل مزاحمت کے دوران دوسرے ڈاکو کی فائرنگ سے ہوا اور اسی بہادری پر ان کو ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔رحمان ملک نے میڈیا سمیت وکلا نفسیاتی ماہرین اور دیگر تحقیقاتی شعبوں کے ماہرین سے کہا ہے کہ وہ ان ٹارگیٹ کلرز کا ذہن پڑھیں اور ان اصل اسباب جانیں ۔
ٹارگیٹ کلنگ روکنے کے حوالے سے سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ جس کو جو کرنا ہوتا ہے وہ لازمی کرئے گا اور گاؤں میں بھی گھات لگا کر ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے اسٹوڈنٹس یونین سے مکالمہ کرنیکی خواہش ظاہر کی اور عید کے موقع پر کل کراچی کی خواتین اور بچوں کی جیل بھی جانے کا اعلان کیا ۔