3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:29
حکومت ذوالفقار مرزا کے بیا ن کا نوٹس لے ، مو لانا فضل الرحمن
اے آر وائی - جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں حالات کی خرابی کی ایک وجہ بے روزگاری بھی ہےاور حکومت کو چا ہئے کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
یہ بات انہوں نےڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہا ئش گا ہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ مو لانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کراچی میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں ذوالفقار مرزا کے بیان کو بھی شامل کرے۔ ان کا کہناتھا کہ حکو مت کو چا ہئے کہ کراچی میں امن و امان کی مخدو ش صورتحال اور بے روزگار ی کے خاتمے کے لئےٹھو س اقدامات کرے۔