3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
باجوڑ ایجنسی: شدت پسندوں نے چالیس قبائلی اغوا ءکرلیے
اے آر وائی - باجوڑایجنسی میں پاک افغان سرحدسے شدت پسندوں نے چالیس قبائلیوں کواغواء کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چالیس افراد تحصیل مامون کے علاقے میں پاک افغان باڈر پر سیاحت کےلئے گئے تھے ۔ جہاں انھیں شدت پسندوں نے اغواء کرلیا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ انھیں باجوڑایجنسی کے شدت پسندوں نے اغواء کیاہے یا افغان شدت پسندوں نے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے مغوی افراد کی بازیابی کےلئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔