3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
تاجکستان :چارملکی کانفرنس کا اعلامیہ جاری
اے آر وائی - تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چارملکی سربراہی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔ تاجکستان سے پاکستان کو بجلی کی فراہمی پر روس سرمایہ کاری کریگا.
اعلامیئے کے مطابق سرمایہ کاری کے ذریعے انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جائے۔غیر ملکی انخلاء کے بعد اقوام متحدہ کو افغانستان میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ افغانستان میں امن کیلئے مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیاگیا۔
افغان سیکیورٹی فورسزکی استعداد کارمیں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں منظم جرائم پیشہ گروپوں کےخلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ بھی کیاگیا۔اعلامیے میں کہاگیاکہ چوتھی چار ملکی سربراہ کانفرنس آئندہ سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی۔کانفرنس میں پاکستانی کی نمائندگی صدر آصف علی زرداری نے کی۔