3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
راولپنڈی: چینی خاتون سے زیادتی کے ملزم کوجیل بھیج دیاگیا
اے آر وائی - راولپنڈی: راولپنڈی میں چینی انجینئر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ویسٹرج پولیس کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔ چینی کمپنی کے جنرل منیجر لی گینگ کی درخواست پر چینی انجینئر خاتوں یوئی سے زیادتی کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سے چینی سفارتخانے کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق چینی سفارتخانے کا عملہ چینی خاتون کو اپنے ہمراہ لے گیاہے ۔واقعہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کے لیے قائم کئے گئے رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں چینی عملہ رہائش پزیر ہے۔ خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نے اسے کمرے میں اکیلے دیکھ کر زیادتی کی کوشش کی۔