تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30

صدرنےپارٹی رہنماؤں کوذوالفقارمرزاکیخلاف بیان بازی سےروک دیا

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو سندھ کے سابق سنیئر وزیر ذوالفقار مرزا کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری نے بیرون ملک واپسی پر اپنے قریبی دوستوں اور پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی۔جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔



مشاورت میں بتایا گیا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف سازشوں کر رہی ہے، جبکہ ایم کیو ایم بھی حکومت سے ناخوش ہے ۔ ان حالات میں پارٹی رہنمائوں کا ایک دوسرے کے خلاف بیان دینا مناسب نہیں۔ مشاورتی اجلاس میں قرار پایا کہ پارٹی رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی شروع کر دی تو پارٹی کو بڑے انتشار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر کے آئندہ کراچی کے دورے میں ڈاکٹرذوالفقار سے ملاقات کے انتظامات کے لیے تین اہم شخصیات کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.