10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:34
ضمنی انتخابات میں منتخب پارلیمینٹیرین کی قانونی حیثیت نہیں
اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کی تشکیل کے بغیر ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے پارلیمنٹرین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے جعلی ووٹوں کے متعلق مران خان کی درخواست پر سماعت شروع کی تواٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے پارلیمنٹرین کو قانونی تحفظ دینے کا بل تیار کر لیاگیا ہے جسے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے بھی پی سی او چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگرسے حلف لیا تھاکہ ملک میں بے چینی نہ پھیلے ہم نے اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی ووٹوں کے مقدمہ میں آنکھیں بند نہیں کر سکتے نتائج چاہے کچھ بھی ہوں مقدمہ کی سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔