تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:26

کھانے کی رفتار بتانے والی پلیاں

اے آر وائی - موٹاپے کو بائے بائے کہنے کے جب سارے حربے ہوئے ناکام تو ماہرین لے آئے ایک نیا دام۔۔ موٹاپے سے احتیاط کے لیے سوئیڈن میں تیار کیے گئے پلیٹ نما آلے کا نام ہے مینڈو میٹر۔۔۔ یہ پلیٹ سے اٹھائی جانے والی غذا کی مقدار کی پیمائش کر کے کھانے والے کو خبردار کرتا ہے کہ ”ذرا رفتار سست کر دیجیے۔ آپ اب تک اتنی مقدار میں کھانا کھاچکے ہیں ۔“



دو حصوں پر مشتمل اس آلے میں پلیٹ کے نیچے نصب ایک ترازو ہے دوسراحصہ چھوٹے کمپیوٹر اسکرین پر مشتمل ہے جو کھانے کے دوران پلیٹ سے اٹھائی جانے والی غذا کو گراف کی صورت میں ظاہر کرتی ہے۔ اسکرین پر نمودار ہونے والی ریڈ لائن تیز رفتاری کو اور بلیو لائن متوازن رفتاری کو ظاہر کرتی ہے۔



رفتار بڑھنے سے لال لکیر اور نیلی لکیر میں فاصلہ بھی بڑھنے لگتا ہے۔ مطلب کھانے کی رفتار آہستہ کریں۔ اسکرین پرایک سوال بار بار ابھرتا ہے کیا آپ کا پیٹ بھر چکاہے؟بس بھی کیجیے ناں۔۔۔یہ آلہ جلد ہی عام مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.