10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:16
خیبر ایجینسی بم دھماکا:ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کر لی
اے آر وائی - خیبر ایجنسی کے جمرود بازار دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان طارق گروپ نے قبول کر لی ہے۔ ذرائع دھماکے کو قاری کامران کی ہلاکت کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔
قاری کامران اپنے گیارہ ساتھیوں سمیت لنڈی کوتل کے علاقے عالمگیر کلے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا۔ اس جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کا ایک سپاہی شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے ۔ سیکورٹی فورسز نےجائے وقوع سے بہت بڑی تعاد میں اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔
سیکورٹی ایجینسیز کے مطابق قاری کامران مئی دوہزار گیارہ میں شب قدر میں ہونے والے خودکش دھماکا، جون دوہزار گیارہ میں نوشہرہ کے دو بم دھماکے اور رسالپور کینٹ میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں ملوث تھا، ان دھماکوں میں ایک سو گیارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔