تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:34

حکومت این آراوفیصلے پرعملدرآمدمیں ناکام،سپریم کورٹ

اے آر وائی - این آر او عملدرآمد کیس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ فیصلہ سنا رہے ہیں، فیصلہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے این آر او فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے ہیں، چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے حکم عمل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔



عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدنان خواجہ کی تقرری بھی سپریم کورٹ سے چھپا کر کی گئی۔ سیکریٹری قانوں نہ پہلے آئے نہ آج پیش ہوئے، ایسے بہانوں میں دو سال گزر گئے سپریم کورٹ نے دو سال تک صبر کیا فیصلہ پر عملدرآمد کے لیئے سخت فیصلہ کرنا ہو گا۔ اکتیس جولائی کے فیصلے نے حکومت واضح طور پر عملدرآمد پر پابند کیا تھا۔



سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر زرداری کےحالیہ بیان نے عدالت کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بجائے اپنی پارٹی کو ترجیح دی حکمرانوں کو پارٹی کے بجائے ریاست اور آئیں کو مقدم رکھنا چاہیئے۔ فیصلوں پر عملدرآمد کرانا سپریم کورٹ کا فرض ہے۔ سپریم کورٹ اور انتظامیہ آئین پاکستان کی پابند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.