10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
جمرود بازاربم دھماکہ قابل مذمت ہے،الطاف حسین
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیبرایجنسی جمرود بازار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 15افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا بم دھماکوں اور دہشت گردی سے ملک و قوم کو عدم استحکام سے دوچار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ انھوں نے صدر اوروزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ دھماکے کا سخت نوٹس لیا جائے۔