10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:58
این آراو پرشورمچانےوالے پلی بارگین بھول گئے،گیلانی
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ این آراو پہلے بھی ہوتے تھے فرق اتنا ہے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسروں کو نوازا گیا، این آراو پر شورمچانے والے پلی بارگین بھول گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنے کا دور اب ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سارے ڈکٹیٹر بے گناہ ہیں مگر سارے سیاستدانوں کو کرپٹ قرار دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے کارکن نہ دبے نا کبھی جھکے،جو کام دوتہائی اکثریت سے نہیں ہوئے، وہ سادہ اکثریت سے کیئے،پاکستان میں اقتدار اب عوامی طاقت سے ہی حاصل ہوگا۔