10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:25
صدر نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا
اے آر وائی - این آر اوعمل درآمد فیصلے کے بعد صدرآصف علی زرداری نے کراچی میں اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج رات اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری سے آج رات متحدہ قومی موومنٹ کی پانچ رکنی وفد نے ملاقات کرنی تھی مگر این آر او پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں اور اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے لیے اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کو بھی اسلام آبا د طلب کیا گیا ۔
ملک کے دیگر شہروں میں موجود پیپلزپارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں سمیت ق لیگ کے رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جو صدر زرداری کے زیر صدارت ہونے والے اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے این آر او سے متعلق فیصلے اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔