10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:34
وزیراعظم کی اہلیت اور نا اہلی کا فیصلہ عوام کرے گی،بابراعوان
اے آر وائی - پاکستان کے سابق وزیر قانون سینیٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی کو پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے وزیراعظم بنایا۔ ان کی اہلیت اور نا اہلی کا فیصلہ عوام کرے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہ آرٹیکل 187 ٹو کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی حدود واضح کی گئی ہیں۔ این آر او عمل درآمد کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھ کر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے صدر اور وزیر اعظم کو منتخب کیا ہے اور صرف انہیں ہی حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ صدر اور وزیر اعظم اہل ہیں یا نااہل۔