10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:16
اپوزیشن کومتحدکرنے کیلئے نوازشریف آگے آئیں، فضل الرحمٰن
اے آر وائی - جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔
خط میں مولانا فضل الرحمن نے قبل از وقت انتخابات کی تجاویز پر مشاورت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے کردار پر بات کی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا نوازشریف اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے آگے آئیں۔عوام قبل ازوقت انتخابات کے علاوہ اور کیا چاہتے ہیں اس پر بھی سیاستدان توجہ دیں۔ ذرائع کے مطابق خط نواشریف کو موصول ہوگیا ہے۔ جس کا وہ جلد جواب دینگے۔