10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:34
ڈسپرین کا روزانہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے
اے آر وائی - دل کے دورے اور فالج سے بچنے کے لئے روزانہ ڈسپرین کا استعمال فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث ہوتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق طبی ماہرین پینتالیس سال کی عمر سے زیادہ افراد کو دل کے دورے اور فالج سے بچنے کیلئے روزانہ ڈسپرین کی ایک گولی تجویز کرتے ہیں جو فائدے سے زیادہ نقصان کا سبب بنتی ہے۔
ڈسپرین کا روز استعمال خون کی نالیوں کوکمزور کرتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےدل اور فالج کے مرض میں مبتلا افراد ڈسپرین کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ نارمل افراد کو ڈسپرین سے گریز کرنا چاہئیے۔