10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:53
عبد الغفار قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
اے آر وائی - ایف آئی اے کے گذشتہ روز برخاست کیے جانے والے تین فرانزک ماہرین میں سے ڈائریکٹر لیول کے آفسر عبد الغفار قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ایف آئی اے سے برخاست کیے جانے والے فرانزک ماہرین میں سے عبد الغفار کے خلاف ایف آئی اے نے کرپشن جعل سازی اور اہم مقدمات کے شواہد اپنے پاس رکھنے کے الزام کی ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا ہے۔گذشتہ روز عبد الغفار سمیت برخاست ہونے والے دیگر دو فرانزک ماہرین میں سرفراز اور عمران قریشی شامل ہیں۔
عبد الغفار سمیت تینوں فرانزک ماہرین مونس الہٰی کیس میں سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ اور ظفر قریشی کے قریبی ساتھی تھے جبکہ میمو سکینڈل کیس میں بھی انہیں تینوں فرانزک ماہرین سے میمو سکینڈل کمیشن کی معاونت ممکن تھی۔