11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:44
این آر او فیصلہ: مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
اے آر وائی - سپریم کورٹ کے این آر او فیصلے کے بعد میاں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کا ہنگامی مشاورتی اجلاس آج رائیونڈ میں ہو رہا ہے۔
اجلاس میں این آراو فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں جن اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے ان میں چوہدری نثار ، وزیر اعلی پنجاب ، غوث علی شاہ ، سردار مہتاب عباسی ،اسحاق ڈار ، سینیٹر مشاہد اللہ ، خواجہ آصف ،سینیٹر پرویز رشید ، احسن اقبال اور دیگر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اجلاس میں عدلیہ کی بالادستی سے متعلق اہم فیصلے کرےگی۔