11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
لاہورہائیکورٹ: جسٹس نجم نے سپناکیس چیف جسٹس کو بھیج دیا
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے سردار دوست محمد کھوسہ کے خلاف اداکارہ سپنا خان کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ مزید سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
سماعت کے دوران فریقین کے وکلاءکے دلائل جاری تھے کہ سردار دوست محمد کھوسہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس منظور احمد ملک اداکارہ سپنا خان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کرچکے ہیں لہذا اس کیس کو بھی انہی کے پاس سماعت کے لئے جانا چاہیئے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے اداکارہ سپنا خان کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت سے انکار کردیا۔