11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:7
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اے آر وائی - محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے مکران ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان جبکہ بالائی اور مغربی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم بلوچستان میں ایک، دومقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ صوبہ پنجاب۔ صوبہ خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں کے علاوہ سکھر ڈویژن میں صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روزصبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی پندرہ رہا جبکہ سکردو اور استور میں منفی تیرہ،پارہ چنار میں منفی بارہ اور ہنزہ میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔