تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:26

حکمران اتحاد کاصدر،وزیراعظم پراعتمادکی قرارداد لانےکا فیصلہ

اے آر وائی - حکمران اتحاد نے صدر اور وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرارداد لانے کا فیصلہ گذشتہ رات ایوان صدر میں ہونے والے اعلی سطح اتحادی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا گیا ۔



ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں بھرپور اعتماد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بتایا قرارداد کی متفقہ منظوری کے لیے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.