تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:35

جمشید دستی کا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ اب وہ آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔



جمشید دستی نے بتایا پارٹی قیادت کی نظر میں کارکنوں کی کوئی اہمیت نہیں۔قیادت نے ان کی شکایات کے ازالے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ وہ حلقے کے عوام کے طعنوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ان کے حلقے میں کرپٹ افسران کوتعینات کیاگیا ہے۔



انہوں نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاوہ علاقے کی سیاہ و سفید کی مالک بنی ہوئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا پارٹی چھوڑ دی اوراب قومی اسمبلی سے بھی استعفی دوں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.