تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:44

وفاقی کابینہ کا صدر ، وزیراعظم پر مکمل اظہار اعتماد

اے آر وائی - وفاقی کابینہ نے صدر اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری ہے۔



اجلاس کو این آر او کیس پر فیصلے سے متعلق وزیرقانون مولا بخش چانڈیو نے بریف کیا۔ کابینہ نے صدر ، وزیراعظم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے کہا اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام فیصلے پارلیمنٹ کی رہنمائی میں کریں گے۔ اور موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.