11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:17
عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے، عاصمہ جہانگیر
اے آر وائی - سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہےسپریم کورٹ کے بعض فیصلوں سے شدید اختلاف ہے اس کے باوجود عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کی حامی ہوں حکومت کو بھی سرجھکانا ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا عدالتوں کے فیصلے نہ مانے گئےتو ادارے تباہ ہوجائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ بھی خود کو غیر سیاسی ادارہ بنائے۔
ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کو بھی پارلیمنٹ کی بات ماننا ہوگی۔ بات ابھی ختم نہیں ہوئی معاملہ بہت
آگے تک جائے گا، ایک ہی ادارہ پورا ملک نہیں چلاسکتا، عدلیہ خود کو عقل کُل نہ سمجھے۔