تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:26

طالبان کارکن کامیاں افتخار کےبیٹے کو قتل کرنےکا انکشاف

اے آر وائی - تحریک طالبان کےکراچی سے گرفتار کارکن نے دوران تفتیش خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخارحسین کے بیٹے کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔



سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے تحریک طالبان پاکستان کے ملزمان میں سے ایک ملزم قیوم محسود نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے خیبرپختونخوا میں وزیر اطلاعات میاں افتخارکے بیٹے کو قتل کیا تھا۔



ملزم کے انکشاف کے بعد سی آئی ڈی پولیس نے خیبرپختونخواہ کی پولیس سے رابطہ کیا اور میاں افتخار کے بیٹے کے ساتھ زخمی ہونے والے شخص کو گرفتار ملزم کی تصاویر دکھانے کیلئے بھیجی گئیں تو اس نے بھی ملزم کو شناخت کرلیا ہے،پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے،گرفتار ملزم قیوم محسود کو ساتھیوں سمیت گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.