11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:8
حکمرانوں کو دس موقعے بھی ملیں تو کچھ نہیں کریں گے،عمران خان
اے آر وائی - تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ملک پر باری باری حکمرانی کرنے والوں کو دس مرتبہ بھی موقع دیاجائے تو وہی کریں گے جو کرتے آئے ہیں ان سے کسی خیر کی توقع نہیں۔
لاہور میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے بھی ذاتی مفادات کی سمیٹنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیڈر وں کو اپنے دل میں خوف پیداکرنا چاہیے اور اپنی زندگی سے , میں ، کو نکال دینا چاہیے۔
انہوں نوجوانوں سے کہاکہ , میں ، نکال کر وہ بھی بڑے لیڈر بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں لوٹے جمع کرنے کے طعنے دینے والوں کو یہ علم نہیں عمران خان اپنے زور بازو پر سیاست میں آیا ہے ۔