تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:44

ہمایوں عزیزکرد کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

اے آر وائی - سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہمایوں عزیزکرد کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ۔



جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ہمایوں عزیز کرد کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور جوابی فریق سردار یارمحمد رند کو نوٹس جاری کر دیا۔ہمایوں عزیز کر دکی جانب سے وکیل اطہر من اللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔



الیکشن ٹربیونل نے سردار یار محمد رند کی عذر داری پر ہمایوں عزیز کرد کو نااہل قراردینے کا فیصلہ دیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.