تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:26

پاک فوج کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا اجلاس کل طلب

اے آر وائی - پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں عسکری قیادت کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ پرنسپل اسٹاف آفیسرز کے اس اجلاس میں ملکی تازہ ترین صورتحال اور میمو کیس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔



ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے چینی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو اور اس پر آئی ایس پی آر کے ردعمل سمیت سیکرٹری دفاع کی برطرفی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممکنہ طور پر مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.