11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:59
صوبہ ہزارہ پر کوئی دباؤ قبول نہیں، حیدرعباس رضوی
اے آر وائی - ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے واضح کیا ہے کہ صوبہ ہزارہ کے معاملے پر کوئی دبائو قبول نہیں ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ صوبہ ہزارہ کے مسئلے پر مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا ہوں۔
ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ متحدہ والوں کے سر تو کٹ بھی گئے تو صوبہ ہزارہ پر موقف تبدل نہیں ہوگا۔ ہزارہ کے عوام نے ایم کیو ایم کو بہت محبت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ایوان کے باہر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن اندر ان کا موقف تبدیل ہوجاتا ہے۔