تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:44

تمام فیصلے پارلیمنٹ کی رہنمائی میں کریں گے،فردوس عاشق اعوان

اے آر وائی - وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی رہنماوں سے ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں قومی سمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی فیصلے پارلیمنٹ کی رہنمائی میں کریں گے اور موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی تسلیم کرنے والی حکومتیں بند گلی میں نہیں جاتیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اداروں کے درمیان تصادم کے بجائے ہم آہنگی کا باعث بنے گا۔



انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو خواہشات یا ٹارگٹ کر کے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ اس کے لیے ایک آئینی طریقہ کار موجود ہے۔ اپوزیشن منتخب وزیراعظم کو گھر بھجوانے کے بجائے فوجی آمر کے خلاف آرٹیکل چھ کے نفاذ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.