تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:59

کرپشن کیس: وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو نوٹس

اے آر وائی - سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔



چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی پر مشتعمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار پرویز حسین کے وکیل رشید اے رضوی نے دلائل میں کہا کہ وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول نے ان کے موکل سے 43 کروڑ کا فراڈ کیا جس کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔



عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو 20جنوری کو طلب کرتے ہوئے ان سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ مقدمہ کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے خرم رسوم کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.