تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:17

قومی اداروں کے درمیان گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں،رحمان ملک

اے آر وائی - وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے درمیان گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں اور اب بھی اداروں میں تصادم کی کوئی صورتحال نہیں۔



کابینہ ڈویژن میں آغاز حقوق بلوچستان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان موجود گلے شکوے بات چیت سے طے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو این آر او کے تحت نہ آتیں تو آج نہ ملک میں جمہوریت ہوتی اور نہ ہی عدلیہ آزاد ہوتی۔



رحمان ملک نے کہا کہ اس این آر او کے باعث آج عدلیہ آزاد ہے اور ملک میں جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر تصادم چاہتے ہیں ان کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈز اور ایف سی قومی شاہراہ اور بولان ہائی وے پر کوئی چیک پوسٹ قائم نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.