11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:35
این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ کی تشکیل
اے آر وائی - سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے این آرعملدرآمد کیس کی سماعت کیلئے لارجربنچ تشکیل دیا ہے بنچ کی سربراہی جسٹس ناصرالملک کریں گے۔ بنچ کے دیگراراکین میں جسٹس سرمدجلال عثمانی، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سجاد افضل، جسٹس اعجاز چوہدری،جسٹس اطہر سعید اورجسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔
کیس کی سماعت سولہ جنوری کو ہوگی جس میں حکومت کو اس بات کی وضاحت کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ عدالت این آر او کیس پر عمل درآمد کرنے پردس جنوری کو جاری کئے گئے چھ آپشنز کے متعلق فیصلہ کرئے گی۔