تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:53

قومی اسمبلی میں نیا کھیل کھیلنے نہیں دیں گے،نوازشریف

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں نیا کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔ وزیراعظم کسی مہم جوئی سے گریز کریں۔ حکومت نے ملک کو نئے بحران سے دوچار کردیا ہے اداروں کے تصادم کا سلسلہ عروج پر ہے۔



مسلم لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت کا ایک بھی حکم ماننے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت نئی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کررہی ہے. حکومتی اتحادی موجود صورتحال کا احساس کریں۔



انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ، آئین، عدلیہ اورعوام پرعدم اعتماد کا اظہار ہے، ملک اداروں کے درمیان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ کھلے دل سے فیصلے کو تسلیم کرتی،عدلیہ کے فیصلوں پرعملدرآمد ناگزیر ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.