12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:27
تربت،چیک پوسٹ کے قریب حملہ ،14 اہلکار جاں بحق ہوگئے
اے آر وائی - بلوچستان کے ضلع تربت میں نوانو چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسز پر راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو جے سی او سمیت چودہ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق تربت کی نوانو چیک پوسٹ سے روانہ ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی دو گاڑیوں پر بلیدہ کے قریب تین اطراف سے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کی گئی جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی ہے۔