12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:8
پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما جمشید دستی آج صدر سے ملاقات کرینگے
اے آر وائی - پیپلزپارٹی کےناراض رہنما جمشید دستی آج ایوان صدرمیں صدر زرداری سےملاقات کریں گے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
جمشید دستی نے اختلافات پر پیپلز پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ ان کا موقف تھا کہ پارٹی ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیتی، اے آر وائی نیوز سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑیں گے۔