12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:17
سیکرٹری دفاع کی برطرفی سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کردی گئی
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں بھی وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی کی برطرفی کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ حکومت کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے روکا جائے۔ درخواست گذار طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہےکہ آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی نے میموکوایک حقیقت تسلیم کیا ہے،حکومت اس بنا پر کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے جوابات کے لیے مجاز اتھارٹی سے کلیرنس نہیں لی گئی ۔
سیکرٹری دفاع کو برطرف کر دیا۔اب خدشہ ہے کہ حکومت ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کوئی منفی قدم نہ اٹھا دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری دفاع کی بر طرفی کے احکامات معطل کرکےمزید ایسے اقدامات سے روکا جائے۔