12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:36
سپریم کورٹ بھٹو ریفرنس کیس،سماعت 17جنوری کو ہو گی
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے بھٹو ریفرنس کیس اور بابر اعوان کو دیے گئے نوٹس کی سماعت کے لیے سترہ جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔
بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت گذشتہ پیر کو ہونی تھی جو جسٹس ناصر الملک کے والد کی وفات کے باعث نہ ہوسکی۔ عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وضاحت کریں کہ عدلیہ کی تضحیک پر مبنی ردعمل ظاہر کرنے پر ان کی وکالت کا لائسنس منسوخ کردیا جائے۔