تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:27

ن لیگ کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت میاں نواز شریف کررہے ہیں جس میں پارلیمانی پارٹی اور مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین شریک ہیں۔



اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی ممکنہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار علی خان کو مسلم لیگ ق سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے موجودہ صورتحال میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.