12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:8
منصوراعجازکےخلاف درخواست کی سماعت12جنوری تک ملتوی
اے آر وائی - ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی ۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد وجاہت حسین کی عدالت میں اسرارعباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران آج پولیس کی لیگل برانچ نے اپنا جواب بھی عدالت میں جمع کرادیا۔ پولیس نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میمو اسکینڈل کے حوالے سے درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور میمو کمیشن نے منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم بھی جاری کررکھا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ہے کہ منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے۔عدالت نے درخواست کی سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی۔