تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:48

آواران میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد45ہوگئی

جیو نیوز - کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد45ہوگئی،چیف آف اسٹاف ایرابریگیڈیر واجدنے تصدیق کردی ہے کہ آواران میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد45ہوگئی، آواران میں لیویز کی عمارت بھی گرگئی۔چیف آف اسٹاف ایرابریگیڈیر واجد کے مطابق آواران کے مختلف علاقے گشکور،پیر پیچ،مالار،لباش اور پیر آندرزلزلے سے متاثرہوئے ہیں۔لباش میں6، جبکہ بیدی دال اورپراندار میں 16افراد کے جاں بحق ہونی کی تصدیق ہوئی ہے،ترتیج سے 7 لاشوں کومقامی اسپتال پہنچا دیا گیا،منگولی میں ملبے تلے دبی 16لاشیں نکال لی گئی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق 250 سے زائد زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ایرا کے چیف آف اسٹاف بریگیڈئر واجد نے جیونیوز کو بتایا کہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ،لیویز اور ایف سی رابطہ میں ہیں،ایف سی کی امدادی ٹیمیں آواران بازار، بیدی،لاباچ،پیران دار ،ترتیج اور جاہو کے علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔بریگیڈئر واجدکا کہنا تھا کہ آواران میں تین لاکھ کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم زلزلہ کی شدت کے مقابلے میں جانی نقصانات کم ہونے کی توقع ہے۔کیونکہ آبادی بکھری ہوئی اورمکانات کچے جبکہ زلزلہ دن میں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی اور پاک فوج سے درخواست کی ہے کہ وہ میڈیکل ٹیموں کو بھی متاثرہ علاقوں میں ہمراہ لے جائیں۔کچے مکانات اور دن میں زلزلہ آنے کے سب کم جانی نقصانات کی توقع ہے۔آواران میں لیویز کی عمارت گرگئی اورایف سی کی پوسٹوں کو معمولی نقصان پہنچا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق دالبندین میں زیادہ نقصانات نہیں ہوئے۔ بریگیڈئرواجد کا کہنا تھا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے ایرا کی ٹیمیں کل روانہ کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.