تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:47

گندم سبسڈی کی بحالی گلگت بلتستان کے عوام کی فتح ہے، راجہ ناصرعباس

جیو نیوز - کراچی…گلگت بلتستان کے عوام کو تاریخی احتجاج اور استقامت کی بدولت حقوق کے حصول پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، غیور قوم نے ثابت کر دیا کہ اتحاد واتقاق کی برکت سے ہر کام ممکن بنایا جا سکتا ہے،عوامی ایکشن کمیٹی کی لیڈر شپ اور گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری اور استقامت پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، حقوق کے حصول کی جنگ بہت طویل ہے یہ تو نقطہ آغاز ہے، بارہ روزہ احتجاج میں اپنے اور پرائے سب آشکار ہو گئے، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا ا ثر باضابطہ عوام پر پڑ رہا ہے دہشتگرد ملک میں منظم ہو کر عوام کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان میں بارہ روزہ طویل اور کامیاب تاریخی دھرنے کے اختتام اورعوامی ایکشن کمیٹی کے نو نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے منظوری پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر حق کی فتح ہوئی اور باطل شکست کھانے پر مجبور ہواہے، بارہ روز تک کھلے آسمان تلے بیٹھنے والے غیور عوام کی استقامت رنگ لائی اور ظالم حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی، گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ ساتھ وہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور شہری جنہوں نے خطہ بے آئین گلگت بلتستان کے حقوق کی بحالی کے لئے آواز بلند کی سب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اس تاریخی احتجاج نے جہاں ظالم حکمرانوں کو رسوا کیا وہیں عوام سے دوری اختیار کرنے والی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے چہروں سے بھی نقاب نوچ ڈالی ہے، انشااللہ گلگت بلتستان کے غیور اور بیدار عوام نا اہل سیاسی ومذہبی جماعتوں کو آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ان کی خیانتوں کاصلہ ضرور دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.