تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:48

سندھ کے جیل حکام کی 8 مجرموں کےڈیتھ وارنٹ کی درخواست

جیو نیوز - کراچی......سندھ کے جیل حکام کی جانب سے آٹھ سزائے موت پانے والے قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے لئے متعلقہ عدالتوں کو خط بھیج دیا گیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے سزائے موت کے آٹھ قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد کے لئے دیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔موت کی سزا پانے والے قیدیوں میں سعید احمد، ذوالفقار علی، خلیل احمد، طلحہ حسن، شاہد حنیف، صولت مرزا، بہرام خان اور شفقت حسین شامل ہیں۔ان میں مختلف سیا سی جماعتوں، کالعدم تنظیموں اور قتل کے مجرم شامل ہیں۔ امکان ہے کہ کچھ ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ آج جاری کئے جاسکتے ہیں۔قانون کے مطابق ڈیتھ وارنٹ جاری کے کم از کم سات روز اور زیادہ سے زیادہ 21 روز میں سزا پر عمل درآمد کردیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.