27 اکتوبر 2015
  وقت اشاعت: 6:59
 
 
پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما مخدوم امین فہیم کی صحت میں بہتری میں سست روی
 
جیو نیوز - کراچی......پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما مخدوم امین فہیم گزشتہ 2 روز سےکراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق امین فہیم کو شدید کمزوری کا سامنا ہے ۔
 اسپتال ذرائع کے مطابق  امین فہیم خون کے سرطان میں مبتلا ہیں اور شدید کمزوری کے باعث ان کی صحت میں بہتری سست روی کا شکار ہے ۔
 ذرائع کے مطابق امین فہیم کے اسپیشل وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی نگہداشت ماہر امراض خون ،چیسٹ اور جنرل فیزیشن کررہے ہیں۔